ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس سی: 9ویں اور 11ویں جماعت کے طلباء کو فیل ہونے پر ایک موقع اور ملے گا

سی بی ایس سی: 9ویں اور 11ویں جماعت کے طلباء کو فیل ہونے پر ایک موقع اور ملے گا

Fri, 15 May 2020 15:49:12    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والےنویں اور11ویں کےطلباء اگر امتحان میں ناکام ہوگئے ہوں تو انہیں ایک موقع اور دیا جائے گا۔

مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جمعرات کو ٹویٹ کر کے یہ معلومات فراہم کی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ سی بی ایس سی کے ذریعہ جاری اس پریس ریلیز کو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نویں اور11ویں کلاس کے طلباء کو کورونا بحران کے پیش نظر یہ سہولت اس سال دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا کا بحران ہے،طلباءاوروالدین دباو سے گزررہے ہیں۔ایسے وقت میں والدین کی طرف سے بورڈ سے یہ مطالبہ مسلسل کیا جارہا ہے کہ نویں اور 11ویں کلاس کے جو بچے ناکام ہوگئے ہوں انہیں ایک موقع اور دیا جائے۔سی بی ایس سی نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے مطالبے کے پیش نظر بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی بچہ فیل ہوگیا ہو تو اسے ایک مرتبہ آن لائن یا آف لائن یا کسی جدید طریقے سے ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔بورڈ نے کہا ہے کہ آیا اسکول میں امتحانات ہو گئے ہوں یا نہ ہوئے ہوں طلباء کو یہ موقع ایک بار ضروردیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے سی بی ایس سی کی طرف سے پہلے ہی آٹھویں کلاس کے طالب علموں کو بغیر امتحان کے کامیاب کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔


Share: